6 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کے ساتھ خونین تصادم آرائی میں دہلی ہائیکورٹ دھماکے کے سلسلے میں مطلوب عسکریت پسند اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا.

ابنا: سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ہندوستان کی سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ میں دہلی ہائی کورٹ دھماکے کے سلسلے میں مرکزی اور ریاستی سیکورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب حزب المجاہدین کا ڈویژنل کمانڈر عامر کمل اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا تاہم دہلی دھماکے میں ہی مطلوب ایک اورعسکریت پسند کمانڈر سمیت 5عسکریت پسند  فورسز کا محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے- یہ کارروائی ڈوڈہ پولیس نے ڈوڈہ میں ہی تعینات فوج کے اشتراک سے اُس وقت عمل میں لائی  جب 7جنگجو کمانڈر ایک میٹنگ میں مصروف تھے جن کے سر پر مجموعی طور قریب ایک کروڑ روپے کاانعام رکھا گیا ہے۔

.......

/169